ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 172 روپے اضافے سے 93 ہزار 879 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر چار ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 7 سو 78 ڈالر فی اونس ہے۔