ملک بھر میں نادرا دفاتر آج سے کھول دیے گئے

NADRA Offices

NADRA Offices

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں نادرا دفاتر آج سے شہریوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے حکم نامہ کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں میں آج سے پہلے مرحلہ میں نادرا دفاتر کھول دیئے گئے ہیں۔ دفاتر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

نادرا دفاتر میں داخلے کیلئے ماسک لگانا اور درجہ حرارت چیک کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے ہاتھوں پر سینی ٹائزر لگوانا لازمی قرار دینے سمیت نادرا دفاتر کے اندر اور باہر دی گئی ہدایات پر عمل اور سماجی فاصلہ رکھنا لازمی ہے جب کہ نادرا ملازمین کو دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں جاری لاک ڈاؤن کے باعث نادرا دفاتر کو بھی حفاظتی اقدام کے پیش نظر بند کر دیا گیا تھا۔