ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے

 Eid-ul-Adha

Eid-ul-Adha

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِعید کے اجتماعات منعقد کیے گئے، کہیں مساجد اور کہیں کھلے میدانوں میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہری سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان عید الاضحیٰ کی تعطیلات نتھیا گلی میں گزاریں گے اور انہوں نے عید کی نماز بھی وہیں ادا کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نتھیا گلی میں دو جانوروں کی قربانی دیں گے۔

قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عید الاضحی کی نماز لاہور میں ادا کی۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لہٰذا حکومت نے عید کے موقع پر عوام سے کورونا ایس اوپیز (ضابطہ کار) پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔