ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قیمت 50 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 43 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 1792 ڈالر فی اونس ہے۔