ملک غلط سمت میں جا رہا ہے، 45 فیصد پاکستانی

Public Survey

Public Survey

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) 45 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے جبکہ 43 فیصد افراد ملکی سمت کو درست سمجھتے ہیں۔

گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا جس کے مطابق ملکی سمت کو غلط قرار دینے والوں میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کی شرح زیادہ ہے۔

سروے کے مطابق ملکی سمت کو درست سمجھنے والوں میں بڑی تعداد 30 سال سے کم عمر جوانوں کی ہے۔