خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا رجحان

Crude oil

Crude oil

نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں خام تیل کو ذخیرہ کرنے کے حوالے سے خدشات اور تیل کی مانگ میں کمی کے باعث تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی دیکھی گئی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی)میںتیل کی قیمت11.12ڈالرفی بیرل سے 13 فیصد، 1.66 ڈالر کمی کے بعد 10.64 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔برینٹ کروڈآئل کی قیمت 19.09 ڈالرفی بیرل سے 4.5 فیصد یا 90 سینٹس کمی کے بعد 18.85 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ٹی آئی میں کمی اس لیے پیش آئی کیونکہ سرمایہ کارجون کے کنٹریکٹ فروخت کرکے بعدکے مہینوں کے کنٹریکٹ خریدنا چاہ رہے ہیں تاکہ بڑے نقصان سے بچاجاسکے۔