ڈسکہ الیکشن کے بعد آر او کے سوا تمام انتظامی عملے کو تبدیل کردیا گیا، فردوس عاشق

Firdous Aashiq Awan

Firdous Aashiq Awan

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن کے بعد تمام انتظامی عملے کو تبدیل کر دیا گیا لیکن نہیں کیا گیا تو آر او کو تبدیل نہیں کیا گیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ یہ وہی آر او ہیں جنہوں نے ارکان اسمبلی کے ساتھ گزشتہ الیکشن میں رات گزاری ، ایسے میں ان آر او کی نگرانی میں الیکشن کیسے شفاف ہو سکتے ہیں؟

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہےکہ سیالکوٹ میں کورونا کی شرح 18 فیصد ہے، ایسے میں الیکشن مہم کیسے چلائی جائے گی اور اموات ہوئیں تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ہم تو الیکشن کمیشن کے حکم پر الیکشن کرانے کےلیے تیار ہیں۔