ڈسکہ میں الیکشن کمیشن نے آئینی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دی: مریم اورنگزیب

Maryam Aurangzeb

Maryam Aurangzeb

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈسکہ الیکشن سے یہ بات بھی درست ثابت ہوئی کہ ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی اور حکومتی غنڈہ گردی کے خلاف الیکشن کمیشن کے تاریخی فیصلے اور اس پر سپریم کورٹ کی مہر نے ’ڈیٹرنس‘ کا کام کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہا تھا نا کہ یہ فیصلہ صرف ڈسکہ کے ’ری پول‘ کا نہیں تھا بلکہ آئندہ آنے والے ہر الیکشن کی شفافیت اور غیر جانبداری کا تھا، یہی وجہ ہے کہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کی آئینی اور قانونی ذمہ داری احسن انداز سے انجام دی اور کسی ووٹ چور کی ووٹ کے ڈبے کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہ دی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی الیکشن میں آر ٹی ایس بٹھانے، ووٹ اور الیکشن کمیشن کے عملے کو چوری کرنے اور عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی جرات نہ ہو سکی۔