گزشتہ روز ملک بھر میں 3 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی

Vaccines

Vaccines

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے اور گزشتہ روز ملک بھر میں 3 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر اب تک 76 لاکھ 48 ہزار 481 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جب کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 3 لاکھ 11 ہزار 294 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

پاکستان میں اس وقت 30 سال یا زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن جاری ہے اور 18 سال سے زائد عمر کی شیڈول ویکسین کا آغاز 3 جون سے ہو گا۔