مہلک وائرس کورونا سے عالمی سطح پر جانی نقصان میں بدستور اضافہ

Coronavirus

Coronavirus

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 9 لاکھ 20 ہزار ہو گئی ہے تو واقعات کی تعداد 28 ملین 6 لاکھ 65 ہزار ہے۔

کووڈ۔19 وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں جانی نقصان 1 لاکھ 98 ہزار جبکہ ملک میں مصدقہ کیسسز کی تعداد 66 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 874 مزید اموات سے مجموعی جانی نقصان 1 لاکھ 30 ہزار 396 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 43 ہزار 718 کے اضافے سے 43 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

میکسیکو میں ابتک 7 ہزار 183 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ہیں تو ملک میں 6 لاکھ 58 ہزار 299 متاثر ہیں۔

مہلک وائرس نے برطانیہ میں 41 ہزار 614 جانیں لی ہیں، ملک میں 3 لاکھ 61 ہزار 677 افراد وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 افراد کے موت کے منہ میں جانے سے ملک میں کورونا سے جانی نقصان 30 ہزار 813 جبکہ 9 ہزار 843 نئے کیسسز کے ساتھ متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار تک ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے مریضوں کی شرح 5.2 فیصد ہونے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ وزیر اعظم جین کاستیکس نے پریس کو بتایا ہے کہ وبا تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے۔ لہذا ہمیں تمام تر تدابیر پر بھر پور طریقے سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔

اسپین میں گزشتہ ایک ہفتے میں کووڈ۔19 سے 241 اموات ہوئی ہیں تو وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اڑھائی ماہ کی ریکارڈ تعداد 12 183 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پرتگالی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ایک دن میں وبا سے تین اموات ہوئی ہیں تو ماہ اپریل سے ابتک یومیہ ریکارڈ تعداد 687 نئے کیسسز کا تعین ہوا ہے۔ وزیر اعظم انتونیو کوستا کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر سے ملک بھر میں 10 سے زائد افراد کے ایک ہی مقام پر اجتماع پر پابندی عائد ہو گی۔ ریستورانوں، بار اور کیفیٹریا میں محدود تعداد میں گاہکوں کو بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔