ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے معاملات طے ہیں، اعلان اگلے 7 دن تک ہو سکتا ہے، شیخ رشید

Sheikh Rashid

Sheikh Rashid

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) کی تعیناتی کے حوالے سے معاملات طے ہیں، اعلان اگلے 7 دن تک ہو سکتا ہے۔

شیخ رشید نےکہا کہ احتیاط کے طور پر7 دن کا کہہ رہاہوں، اعلان ایک دو دن میں بھی ہوسکتا ہے، لوگ جلدی گھبرا جاتے ہیں، عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگلے جمعے تک سب ٹھیک ہو جائے گا، معاملات طے ہوچکے ہیں ، طریقہ کار کا اعلان 7 دن میں ہو جائے گا، ہوسکتا ہےکل اعلان ہو جائے یا پیرکو ہوجائے ، اگلے جمعے تک سب ٹھیک ہو جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں ایسے معاملات لاتعداد آئے ہیں، عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اور اسی کے ساتھ جاؤں گا، بعض باتوں کاجواب عمران خان ہی دے سکتے ہیں ، مجھے اندازہ ہے لیکن کیاکرنا ہے فیصلہ عمران خان کا ہوگا، عمران خان نے کہا کہ ان کی باجوہ صاحب سے ملاقات ہوئی اور معاملات طے ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خوش قسمتی ہےکہ انہیں ایسی ناکارہ اپوزیشن ملی ہے، حکومت کا چوتھا سال ہے ، اس سال کارکردگی دکھانی ہے ، پانچواں سال تو الیکشن کا ہوتا ہے، پاکستان میں کوئی الیکشن ایسانہیں جس پر دھاندلی کاالزام نہ لگاہو، اپوزیشن سیاسی باتیں کرے، الیکٹرونک ووٹنگ پر آج ہم قانون سازی کردیں، الیکشن کمیشن عمل درآمدکا پابند ہے۔