ڈپٹی کمشنر میرپور خاص کورونا کے باعث انتقال کر گئے

Zahid Memon

Zahid Memon

میرپور (اصل میڈیا ڈیسک) خاص ڈپٹی کمشنر میرپور خاص زاہد میمن کورونا کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق زاہد میمن کو 10 روز قبل کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا تاہم بدھ کی رات وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

شہرکی سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے زاہد میمن کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔