ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کورونا سے صحتیاب ہو گئے

Qasim Khan Soori

Qasim Khan Soori

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کی ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کورونا سے صحتیاب ہو گئے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق گزشتہ دنوں قاسم سوری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں تھے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قاسم سوری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے بیماری کے دوران نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔