ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر منتخب بلدیاتی نمائندگان و عوام کا چئیرمین شرقی معید انور کو خراج تحسین

DMC EAST

DMC EAST

کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ لاک ڈاون میں ترقیاتی کاموں کی اجازت ملنے کے بعد ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں، مختلف یوسیز میں جاری ترقیاتی کام ٹینڈر ہونے کے بعد لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے تعطل کا شکار تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چئیرمین ایم اینڈ ای کمیٹی و یوسی وائس چئیرمین خرم شہزاد ودیگر کے ہمراہ یوسی 5محمودآباد وملحقہ علاقوں میں روڈ کارپیٹنگ کے کاموں کے معائینے کے دوران کرتے ہوئے کیا انہوں نے محمودآباد کے مکینوں کو ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر مبارکباد پیش کی۔

یہ تاثر غلط ہے کہ جانے کے دن قریب آرہے ہیں تو ترقیاتی کاموں سر انجام دئیے جا رہے ہیں ایسا نہیں ہے لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہوئے اب اجازت ملنے پر ٹینڈرز ہونے والے کام فوری طور پر مکمل کئے جا رہے ہیں یوسی وائس چئیرمین خرم شہزاد نے اس موقع پر کہا کہ چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی کاوشوں سے ضلع شرقی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ہوا ہے یوسی 1 سے 6 تک سڑکوں کی استرکاری سمیت دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے افسران سمیت علاقہ معززین بھی موجود تھے۔