زمین ڈویلپمنٹس کے نئے منصوبے ‘زمین ایس مال’ کا سنگ بنیاد ڈی ایچ اے اسلام آباد میں رکھ دیا گیا

اسلام آباد (پریس ریلیز) زمین ڈویلپمنٹس کے زیر انتظام زمین ایس مال اسلام آباد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ یہ زمین ڈویلپمنٹس کا ملک میں پہلا کثیر المقاصدی تعمیراتی منصوبہ ہے۔زمین ایس مال تین بڑے تعمیراتی گروپس، زمین ڈویلپمنٹس، ایس گروپ اور ایم آئی ایچ گروپ متحدہ عرب امارات کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ڈی ایچ اے اسلام آباد راولپنڈی فیز ٹو کے جے بلاک میں سنگ بنیاد کیلئے منعقد ہونے والی اس تقریب کے مہمانان خصوصی زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان اور ایس گروپ کے سی ای او عثمان ظفر چیمہ تھے۔ اس منصوبے میں عالی شان اپارٹمنٹس اور دو منزلہ پینٹ ہاوسز کے ساتھ ساتھ ہوٹل اپارٹمنٹس بھی بنائے جائیں گے،اس کے علاوہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ شاپنگ مال،ہائیپر مار ٹ او رملٹی پلکس سینما بھی اس منصوبے میں شامل ہیں۔زمین ایس مال میں سوئمنگ پول، اسپورٹس بار، ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب اور کھانے کیلئے بہترین مقامات کے ساتھ ساتھ 800 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش بھی موجود ہو گی۔ ڈی ایچ اے اسلا م آباد راولپنڈی کے مین سر سید بلیوارڈ پر 20 کنال یعنی 10 ہزار مربع گز کے وسیع رقبے پر تعمیر ہونے والی اس 14 منزلہ جدید عمارت میں دکانوں، اپارٹمنٹس اور ہوٹل اپارٹمنٹس کے تقریباً آٹھ سو یونٹس فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ زمین ایس مال جدید ہوٹل، شاپنگ اور رہائش کا شاندار مجموعہ ہے۔ اس منصوبے کی تعمیر سے کثیر المقاصد منصوبوں کی تعمیرات کو اور دستیاب جگہ کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے رحجان کو فروغ حاصل ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر تعمیرات کے خلا کو انشااللہ جلد ہی پُر کریں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ زمین ڈویلپمنٹس کے زیر انتظام لاہور اور اسلام آباد میں تعمیراتی منصوبے شروع ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ ٩١٠٢ ء کیلئے مزید ٤ تعمیراتی منصوبے بھی زیر غور ہیں۔ ایس گروپ کے سی ای او عثمان ظفر چیمہ نے کہا کہ زمین ڈویلپمنٹس کے ساتھ شراکت داری ایک تزویراتی قدم ہے جس سے دونوں کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس خطے میں پاکستان کثیر المقاصدی عمارتوں کی تعمیر میں بہت پیچھے ہے،اس شراکت داری کا یہی مطلب ہے کہ ہم اس چیلنج کو قبول کریں اور بہترین منصوبہ بندی سے تعمیر کئے ہوئے رہائشی اور کمرشل منصوبے لوگوں کے سامنے پیش کر سکیں۔ زمین ایس مال کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان، ایس گروپ کے سی ای او عثمان ظفر چیمہ، زمین ڈاٹ کام کے کنٹری ہیڈ احمد بھٹی،سینئر ڈائریکٹر (نارتھ) حسن دانش، اور ڈائریکٹر پراجیکٹ ڈویلپمنٹ فہد عارف خواجہ سمیت دیگر سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔

Groundbreaking

Groundbreaking

Groundbreaking

Groundbreaking

Groundbreaking

Groundbreaking

Groundbreaking

Groundbreaking

Inauguration

Inauguration

Inauguration

Inauguration

Ribbon Cutting

Ribbon Cutting

Sales Office Inauguration

Sales Office Inauguration

Team Prayer

Team Prayer

Zameen Ace Mall Sales Office

Zameen Ace Mall Sales Office