ڈی جی آئی ایس آئی کا معاملہ جلد حل ہو جاتا تو بہتر ہوتا: علی محمد خان

Ali Muhammad Khan

Ali Muhammad Khan

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہےکہ ڈی جی آئی ایس آئی کا معاملہ اگر جلد حل ہو جاتا تو بہتر ہوتا۔

علی محمد خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر کہا کہ کچھ معاملات میں دیر ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور خالد مقبول صدیقی کی بات کو ہلکا تو نہیں لیا جا سکتا، اتحادیوں سے اختلاف تو رہتا ہے لیکن اگر ان کے پاس تجاویز ہیں تو کابینہ میں پیش کر سکتے ہیں۔