’ڈسکہ الیکشن کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں‘

Ghulam Israr Khan

Ghulam Israr Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ کےضمنی الیکشن کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

غلام اسرار نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کے دوران کسی کو بھی نقص امن کی جراٰت نہیں ہوگی جب کہ ووٹرز آزادی اور احساس تحفظ کے ساتھ ووٹ ڈال سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کا مکمل طور پر غیر جانبدارانہ اور شفاف انداز میں انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں دوبارہ پولنگ کی جا رہی ہے۔