ڈسٹرکٹ کورنگی کے کھلاڑیوں کا کشمیری عوام سے عظیم الشان یکجہتی کا مظاہرہ

Yom e Yakjehti Kasmir

Yom e Yakjehti Kasmir

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کشمیری عوام پر بھارتی حکومت کے مظالم پر جہاں پوری قوم سراپا احتجاج ہے وہیں کھیل وابستہ شخصیات اور کھلاڑی بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اپیل پر یوم یکجہتی کے موقع پر ڈسٹرکٹ کورنگی کے کھلاڑیوں کا اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا عظیم الشان مظاہرہ ،کھیل کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور کھلاڑی ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ لئے سڑکوں پر نکل آئے شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس کے باہر یوم ایکجہتی کشمیری ریلی میں پاکستان یو گا۔

اسپورٹس فیڈریش کے سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ ،نائب صدر ایم شمیم قریشی ، کراچی کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد ،نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی کے شی ہان شہزاد احمد ،گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان ،غازی شوٹنگ بال کلب کے روح رواں عبدالحق ،یونائٹیڈ شوٹنگ بال کلب شاہ فیصل کالونی سید افتخار زیدی ،واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے محمد شمیم ،قومی شوٹنگ بال کھلاڑی وسیم عباس ،ملک ناصر ،محمد حسنین ،قمر السلام پیارے ،اور دیگر ایسوسی ایشنز کے ذمہ داران و کھلاڑیوں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والی مظالم پر سخت نعرے بازی کی اور مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گی دنیا کے ہر فورم پر کھلاڑی کشمیر پر مودی حکومت کے مظالم کو اُجاگر کرینگے کھلاڑیوں نے کہاکہ مودی ہوش کے ناخن لے اور کشمیر سے اپنا غاضبانہ قبضہ ختم کرکے کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق آزادی کاحق دیا جائے کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑیوں نے کہاکہ پوری قوم کی طرح کھیل سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑی دفاع وطن کے لئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں۔
جاری کردہ:۔ میڈیا سیکریٹری