DMC کورنگی “فلاور شو اینڈ فیملی فیسٹیول ” کا تیسرا دن

Flower Show & Family Festival

Flower Show & Family Festival

کراچی : DMC کورنگی کے زیر اہتمام”فلاور شو “کا تیسرا دن عوام کو زبردست جوش و خروش ،گزشتہ 3دن کے دوران ہزاروں کی تعداد میں ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے تحت کورنگی اور لانڈھی کے سنگم پر واقع وسیع و عریض ماڈل فیملی پارک کورنگی نمبر 5میں لگا ئے گئے فلاور شو اینڈ فیملی فیسٹیول میں لانڈھی اور کورنگی کی عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی 3دن کے دوران ہزاروں لوگوں نے فلاور شو کا معائنہ کیا ،DMCکورنگی کے تحت جاری فلاور شو اینڈ فیملی فیسٹیول میں جہاں DMCکورنگی محکمہ باغات کی جانب سے 50سے زائد اقسام کے پھولوں کی نمائش کی گئی وہیں بزرگوں اور بچوں کے لئے صحت مند تفریحی سہولتوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔

فوڈز سمیت مختلف قسم کے اسٹالز بھی لگا ئے گئے ہیں،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضانے عوامی دلچسپی اور جوش و خروش کو مد نظر رکھتے ہوئے لانڈھی اور کورنگی کے بعد شاہ فیصل کالونی اور ملیر میں بھی فلاور شو اینڈ فیملی فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان کیا انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور سہولتیں پہنچا ئی ہے اور شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے پاک معاشرہ کی فراہمی کے حوالے سے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاتے رہیں گے۔