fbpx

ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی

Dollar

Dollar

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) زرمبادلہ کی دونوں ماکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔

زرمبادلہ کی دونوں ماکیٹوں میں جمعہ کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد روپے کی نسبت ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 153 روپے سے بھی نیچے آگٸی۔

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاو کے بعد مزید 32پیسے کی کمی سے 152.27روپے پر بند ہوٸی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 40پیسے کی کمی سے152.80روپے کی سطح پر بند ہوٸی۔