ملکی تاریخ کے بدترین مہنگائی نے غریب عوام کی نہیں متوسط طبقے کی بھی کمر توڑ دی ہے۔ مولانا محمد صدیق مدنی

Mohammad Siddiq Madani

Mohammad Siddiq Madani

چمن: جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے رہنماء مولانا محمد صدیق مدنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تاریخ کے بدترین مہنگائی نے غریب عوام کی نہیں متوسط طبقے کی بھی کمر توڑ دی ہے۔ حکومت کی جانب سے بجلی ، گیس اور تیل کی قیمتوں میں بار بار بڑھنے سے اسے آسمانوں پر پہنچادیا گیا ہے جبکہ لوڈشید نگ ختم کا نام ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی طاقتوں سے قرض لینا اور ان کی پالیسیوں کا آلہ کار بننا ملکی مسائل کا حل نہیں بھیک کے کشکول کو توڑ کر ہی اپنی خود داری اورسلامتی کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

وطن عزیز کے حصول کے بعد ملک نااہل لیڈروں کے ہاتھ آگیا ہے جس کی وجہ سے تہتر سال گزرنے کے باوجود پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا نہیں ہوسکا۔ مولانا محمد صدیق مدنی نے مزید کہاکہ اسلام کے نام پر وجود آنے والا ملک پاکستان کو ایک مخلص اور دیندار قیادت کی ضرورت ہے ۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان ایک ایسے لیڈر ہیں جو ملک کو استحکام اور خوشحالی کی راہ میں گامزن کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے تحفظ اور استحکام کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

مولانا محمد صدیق مدنی
جمعیت علما ء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن
ناظم تعلیمات مدرسہ بحرالعلوم گھوڑا ہسپتال روڈ
پوسٹ بکس نمبر ٥ چمن ضلع قلعہ عبداللہ
بلوچستان
03337752771