fbpx

ٹرمپ کورونا انفیکشن سے آزاد ہو گئے ہیں، ذاتی معالج

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعدد مرتبہ کورونا وائرس ٹیسٹ کا منفی نتیجہ آ چکا ہے۔ یہ بات ٹرمپ کے ذاتی معالج شان کونلی نے کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام تر ڈیٹا سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ وہ اب کسی اور کو یہ انفیکشن لگانے کی وجہ نہیں بن سکتے۔ ڈاکٹر کے اس بیان کے بعد ٹرمپ فلوریڈا میں اپنی انتخابی مہم کے حوالے سے ہونے والے ایک ایونٹ میں شامل ہوئے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت اچھا اور خود کو بہت مضبوط محسوس کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے وہاں بھی چہرے کا ماسک نہیں پہن رکھا تھا۔