fbpx

ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کے مقدمے میں تمام الزامات سے بری

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک اختتام پذیر ہو گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی سینیٹ نے دونوں الزامات، اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے، سے بری کردیا جس کے بعد ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک اختتام پذیر ہو گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق طاقت کے اختیارات کے غلط استعمال کے الزام کی حمایت میں 48 جبکہ مخالفت میں 52 ووٹ پڑے جبکہ ایوانِ نمائندگان کے کام میں مداخلت کرنے کے الزام کی حمایت میں 47 جبکہ مخالفت میں 53 ووٹ آئے۔

اس سے قبل دو امریکی صدوراینڈریوجانسن اوربل کلنٹن کو بھی مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب مواخذے کی ناکامی پر ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مواخذے کے خلاف اس فتح پر کل بیان جاری کروں گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدرنے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کو بغاوت قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ مواخذے کا عمل امریکی تاریخ کی خطرناک ترین کارروائی ہے۔