مجھے ٹرمپ سے بات نہیں کرنی :فلسطینی صدر

Mahmoud Abbas

Mahmoud Abbas

فلسطین (اصل میڈیا ڈیسک) فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطے سے انکار کر دیا۔

فلسطینی انتظامیہ کے ایک اعلی عہدے دار نے نام نہ بتانے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کی ہے ۔

عہدے دار کا کہنا ہے کہ اس ٹیلیفون رابطے کے لیے چند روز قبل درخواست کی گئی تھی جس کی تفصیل بتانے سے گریز کیا گیا ۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو کے ساتھ وائٹ ہاوس میں 28 جنوری کو ہونے والی ملاقات سے قبل یک صد سالہ امن معاہدے کا اعلان کرنے کا عندیہ دیا تھا۔