ڈرامہ کا سکرپٹ اداکار کی کامیابی کی بنیاد ہے: منشا پاشا

Mansha Pasha

Mansha Pasha

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اداکارہ منشا پاشا نے کہا کہ ڈرامہ کا سکرپٹ اداکار کی کامیابی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکرپٹ جتنا معیاری ہوگا اداکار اپنے کردار کو معیاری طور پر نبھا سکے گا اور کمزور سکرپٹ کی وجہ سے کسی بھی اداکار کی اداکاری ضرور متاثر ہوگی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی پراجیکٹ کوسائن کرتے ہوئے کاسٹ اور ہدایت کار کے بجائے ڈرامے یا فلم کے مواد کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں۔