انسداد منشیات عدالت: رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور کی انسداد منشیات عدالت نے لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع کر دی۔

انسداد منشیات عدالت میں سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ رانا ثنا اللہ کے وکلا نے مقدمے کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا مقدمے کا ریکارڈ اور گواہوں کی فہرست فراہم نہیں کی گئی۔ جس پر عدالت نے کہا تحریری طور پر آگاہ کریں کون سا ریکارڈ فراہم کر دیا گیا ہے۔