ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے 103 افسران کے تبادلے

Police Officers

Police Officers

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) آئی جی پنجاب انعام غنی نے انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے 103 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 23 ڈی ایس پیز کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 7 ڈی ایس پیز کو سی ٹی ڈی، 3 کو ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور 3 کو ٹریفک میں بھیجا گیاہے جب کہ دیگر افسران کی مختلف اضلاع میں تقرریاں کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی تعینات ہونے والے ان افسران کو 2 دن پہلے محکمانہ بورڈ کی سفارش پر 17ویں اسکیل میں ترقی دی گئی تھی۔