دبئی سے آنے والی پرواز میں 34 مسافر کورونا مریض نکلے

Dubai Passenger

Dubai Passenger

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) دبئی سے نجی ایئرلائین کی پرواز سے آنے والے 34 مسافر کورونا مریض نکلے۔

پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والی پروازمیں 34 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پروازمیں 156 مسافر سوار تھے۔ تمام کورونا مریض مسافروں کوضلعی انتظامیہ کی حوالے کر دیا گیا ہے۔

2 روز قبل بھی باچا خان ایئرپورٹ پرابو ظہبی سے آنے والی پرواز کے 24 مسافروں میں کورونا وائرس مثبت آیا تھا۔