دبئی : بھارتی تاجر نے گاڑی کی نمبر پلیٹ کیلئے 33 ملین درہم لٹا دیئے

Balwinder Sahni

Balwinder Sahni

دبئی میں مقیم ایک بھارتی تاجر نےاپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ کیلئے 33 ملین درہم کی خطیر رقم لٹا دی۔

دبئی میں ہونے والی اس بولی کا انعقاد روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

بولی میں بھارتی تاجر بلوندر ساہنی نے D-5 نامی نمبر پلیٹ کیلئے 33 ملین درہم لٹا دیئے، صرف یہی نہیں بلکہ بلوندر نے ایک اور نمبر پلیٹ کیلئے ایک ملین درہم کی بولی بھی دی۔

معلوم ہوا ہے کہ اس بولی سے حاصل ہونے والی تمام رقم فلاحی کاموں میں استعمال کی جائے گی۔