ہولناک زلزلے کے بعد دنیا بھر سے ترکی سے اظہار ہمدردی پیغامات

Turkey Earthquake

Turkey Earthquake

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) مالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار نے ازمیر میں آنے والے زلزلے کے حوالے سے صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلی فون کرتے ہوئے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قبرصی ترک عوام ہمیشہ کی طرح اب بھی اناطولیہ کے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

آذری صدر الہام علی یف نے بھی ترک صدر سے بات چیت میں زلزلے کے بعد جاری امدادی کاروائیوں میں ہاتھ بٹانے کے لیے تیار ہونے اور اس قدرتی آفت پر اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یونانی وزیر اعظم کریاکوس میچو تاکیس نے بھی ازمیر سمیت بعض یونانی جزائر میں بھی آنے والے زلزلے کے بعد صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلی فون کرتے اظہار تعزیت کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جناب ایردوان نے اس دوران کہا کہ ضرورت پڑنے پر ہم یونان کی بھی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

آذری وزیر اعظم علی اسد وف نے ترک نائب صدر فواد اوکتائے سے رابطہ کرتے ہوئے ہر طرح کی امداد کے تیار ہونے کا پیغام دیا ہے۔

فرانسیسی وزیرِ داخلہ گیرلڈ درمین نے بھی بحیرہ ایجین اور یونانی جزائر میں پیش آنے والے زلزلے کے حوالے سے ترکی اور یونان سے تعاون کا پیغام جاری کیا ہے۔

درمین نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’اس خوفناک امتحان سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہم ترک اور یونانی عوام کے ساتھ ہیں، ان ممالک کی جانب سے امداد کی درخواست کیے جانے پر فرانسیسی امداد متاثرہ علاقے کو فی الفور پہنچ جائیگی۔

یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشل نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بحیرہ ایجین میں یونان اور ترکی کے درمیانی سمندر میں پیش آنے والے شدید زلزلے کے بعد کے حالا پر ہم بغور نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہمارے دلی جذبات آپ کے ساتھ ہیں، یورپی یونین اس ضمن میں امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔