تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ وزراء اور این سی او سی حکام کریں گے

Shafqat Mahmood

Shafqat Mahmood

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟
فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ تعلیم اور صحت کے وزراء کی منگل کو این سی او سی میں میٹنگ ہو گی، اجلاس میں تعلیمی ادارے بند رکھنے یا کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں شفقت محمود نے مزید کہا کہ منگل کی میٹنگ میں امتحانات کی صورتحال پر بھی بات ہو گی، فیصلہ تعلیم اور صحت کے وزراء اور این سی ای او سی حکام مل کر کریں گے۔

خیال رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر پاکستان میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کے باعث اسپتالوں پر بھی دباؤ آ رہا ہے جبکہ زیادہ کیسز آنے کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔