تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی

Student

Student

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق تعلیمی اداروں میں گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 82 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی مجموعی شرح 7.46 فیصد ہوگئی جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 11.45 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

این سی او سی کے مطابق بلوچستان میں کوروناٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.73،گلگت بلتستان 5.23، اسلام آباد 8.09، خیبرپختونخوا 9.85، سندھ 9.63 اور پنجاب میں 3.95 فیصد ہے جب کہ راولپنڈی، ملتان، لاہور، فیصل آباد، کراچی، حیدرآباد، پشاور، ایبٹ آباد اور سوات کورونا سے متاثرہ شہروں میں شامل ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 2 ہفتوں کے دوران کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

این سی او سی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے میں تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی شرح 82 فیصد رہی جو 1.8 فیصد سے بڑھ کر 3.3 فیصد ہو گئی۔