عید ختم، ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال

Transport

Transport

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) این سی او سی کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ آج سے بحال کر دی گئی۔

این سی او سی کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے 50 فیصد کم مسافروں کو بٹھایا جا سکے گا جبکہ ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔

حکومتی اعلان کے مطابق پشاور میں بی آر ٹی سروس بھی صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک دوبارہ شروع کر دی گئی ہے جبکہ تمام دفاتر بھی 50 فیصد حاضری کے ساتھ کل سے کھول دیے جائیں گے۔

بازار رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کا اجلاس 19 مئی کو ہو گا۔