عید کی چھٹیوں میں صرف ایک روز ویکسی نیشن سینٹرز بند رہیں گے

Vaccination Center

Vaccination Center

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عید کے چھٹیوں میں صرف ایک روز ویکسی نیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران ویکسی نیشن سے متعلق این سی او سی کے فیصلے کے تحت صرف عید کے روز ویکسی نیشن بند رہے گی۔

حکام نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دیگر دنوں میں ویکسی نیشن جاری رہے گی۔