عیدالاضحیٰ کا تیسرا روز: سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کا سلسلہ جاری

Eid-ul-Adha Qurbani

Eid-ul-Adha Qurbani

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں عیدالضحی کے تیسرے روز سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

آج سنت ابراہیم کی پیروی میں قربانی کا سلسلہ عصر تک جاری رہے گا جب کہ عید کے تیسرے روز زیادہ تر اونٹ قربان کیے جا رہے ہیں۔

مرد حضرات سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا کر کے فارغ ہورہے ہیں جب کہ خواتین لذیذ پکوان کی تیاری میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ بچوں اور نوجوانوں نے عید انجوائے کرنے کے لیے پارکس اور تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔

عید کے موقع پر گھر گھر دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے اور بار بی کیو کے لیے خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے اور ایسے میں قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشیں نہ اٹھانے سمیت صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات نہ ہونے سے فضا میں تعفن پیدا ہوگیا ہے۔

کئی علاقوں میں پہلے اور دوسرے روز آلائشیں مکمل طور پر نہیں اٹھائی جا سکیں جس سے جگہ جگہ آلائشیں پڑی ہیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔