عید الاضحی آج مذہبی جوش وخروش سے منائی جا رہی ہے

Namaz-e-Eid

Namaz-e-Eid

پاکستان بھر میں عید الاضحی آج مذہبی جوش وخروش سے منائی جا رہی ہے، نمازعید کے اجتماعات کے موقعے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

عید الاضحی کے موقع پر دن کا آغاز نماز عید کے اجتماعات سے ہوا۔ عید کے دن لاکھوں مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔ مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں خصوصی طور پر انتظامات کئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مساجد امام بارگاہوں، حساس مقامات اور شاہراہوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ مختلف علاقوں میں فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ وزارت داخلہ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مانیٹرنگ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے کھالیں جمع کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔