عیدالفطر پر 5 روز کی چھٹیاں ہوں گی؟ وزارت داخلہ کی وضاحت سامنے آ گئی

Eid-ul-Fitr, Holidays

Eid-ul-Fitr, Holidays

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) عیدالفطر کے موقع پر 5 روزہ تعطیلات کے نوٹیفکیشن سے متعلق وزارت داخلہ کی وضاحت سامنے آ گئی۔

سوشل میڈیا پر 26 اپریل کی تاریخ سے ایک جعلی نوٹیفکیشن تیزی سے سرکولیٹ ہورہا ہے جس میں عید کے موقع پر 5 روز کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

جعلی نوٹیفکیشن کے مطابق 13 سے 17 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی تاہم اب وزارت داخلہ نے بھی اس نوٹیفکیشن سے متعلق وضاحت کردی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرگردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا تھاکہ 13 سے 17 مئی تک عید الفطر کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن میں کوئی حقیقت نہیں۔