این اے 249 کی الیکشن مہم سے متعلق مریم نواز کا ویڈیو پیغام جاری

 Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے حلقے این اے 249 کی الیکشن مہم کے سلسلے میں مریم نواز نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی آکر براہ راست آپ سے باتیں کرناچاہتی تھی مگر کورونا کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ حلقے کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی عدم دستیابی کا ہے، مفتاح اسماعیل کامیاب ہوئے تو وہ بلدیہ کے ہر گھر تک پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نےکراچی کو گرین لائن دی جو موجودہ حکومت نے مکمل نہیں کی۔