سیپ الیکشن میں فرینڈز گروپ کے ممبران نے بھاری اکثریت سے جیت اپنے نام کر لی

Saleem Bari

Saleem Bari

لاہور (کامرس رپورٹر) سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے الیکشن برائے سال 2020-21 میں فرینڈز گروپ کے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کے تمام امیدواروں نے بھر پور اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی تفصیلات کے مطابق سیپ الیکشن میں فرینڈز گروپ کے ممبران نے بھاری اکثریت سے جیت اپنے نام کرلی کارپوریٹ کلاس میں اعظم چیمہ ،شیر علی ،احسن اکبر خان ،اختر حسین ،سلمان محمود ،خلیل احمد اورحافظ غلام یاسین نے کامیابی حاصل کی۔

جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس میں سلیم باری ،محسن رضا ،خرم منیر ،یاسین بیگ ،شوکت علی ،عاطف نذیر اور نوید افضل نے کامیابی حاصل کی اس موقعہ پر ندیم اشرف ،میاں طارق،سہیل انور،طاہر فاروق اور میاں سلیم نے فرینڈز گروپ کی طرف سے کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارک باد پیش کی۔