بجلی کی قیمت میں اضافے سے کون سے صارفین متاثر ہوں گے؟

Electricity

Electricity

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) بجلی کی قیمت میں ایک روپے پچانوے پیسے فی یونٹ اضافے سے تمام صارفین متاثر ہوں گے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے 50 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارف کو 100 روپے کے بجائے 197 روپے 50 پیسے ادا کرنے ہوں گے جبکہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 579 روپے کے بجائے 774 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 101 سے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارف کو 1622 روپے کے بجائے 2012 روپے دینا ہوں گے جبکہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارف کا بل 3060 روپے کے بجائے 3645 روپے ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے بجلی کے نرخ میں ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا تھا۔