الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کرانے کےخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے پوچھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کے لیے تو قانون سازی نہیں ہوگی؟ ابھی یہ درخواست قبل ازوقت نہیں؟ ابھی تو اس پر بحث ہورہی ہے۔

علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کےنتائج رکوانے اور دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مستردکر دی۔ عدالت نے امیدوار جاوید ضمیر کی درخواست پر سماعت کی اور مؤقف اپنایا کہ انتخابی نتائج کا اعلان ہوچکا ہے،متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔