انگین آلتان کے ساتھ فراڈ کرنیوالا ملزم کاشف ضمیر نئی مشکل میں پھنس گیا

Kashif Zameer

Kashif Zameer

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان کے ساتھ مبینہ فراڈ میں ملوث ملزم کاشف ضمیر نئی مشکل میں پھنس گیا۔

کاشف ضمیر نے حافظ آباد سے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر عاقب اسرار نے چلتی کار سے چھلانگ لگادی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس پر پولیس نے کاشف ضمیر کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔

واضح رہے کہ کاشف ضمیر نے ترکش اسٹار انگین آلتان کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا اور انہیں 5000 ڈالر کا چیک بھی دیا اور جب انگین آلتان نے یہ چیک کیش کروایا تو وہ باؤنس ہو گیا جس پر پولیس نے کاشف ضمیر کو گرفتار کیا تھا۔