انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

Meeting

Meeting

اسلام آباد : یقنا وزارت خارجہ کی ٹیم بھی اپنے تئیں کام کرتی ہو گی مگر انجینئر افتخار چودھری نے اپنے چند ہفتوں کے قیام کے دوران یہاں جدہ میں باثر سعودی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اور غیر سرکاری سفارت کاری کا بھرپور مظاہرہ کیا تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے چند روز پہلے جنرل(ر)انوارعشقی،جنرل (ر) مصطفی الجہنی،جنرل(ر) محمد الحارثی سمیرہ عزیز اورڈاکٹر محمد الغامدی خالد المعینا سے ملاقاتیں کیں جو یہاں کی باثر میڈیا پرسنیلیٹیز ہیں ۔گزشتہ روز جنرل الجہنی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس طویل ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مذہبی روابط کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعلقات پر سیر حاصل گفتگو کی جنرل جہنی دفاعی سیکورٹی نظام میں اعلی تعلیم یافتہ ہیں وشنگٹن سے ڈاکٹریٹ کی ہے اور یہاں کے داخلی سیکورٹی میں انتہائی اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سے ملاقات میں سعودی پاک تعلقات پر گفتگو ہوئی امت مسلمہ میں خادم حرمین شریفین اور ولی عہد محمد بن سلمان کے کردار کو سراہا۔مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے انجینئر افتخار چودھری نے انہیں بریفینگ دی اور کہا کہ آج تین ہفتے ہونے کو ہیں کرفیو کی فضاء میں لاکھوں کشمیری جی رہے ہیں۔

جنرل جہنی نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ۔انجینئر چودھری نے زور دے کر کہا کہ بھارت نسل کشی کی جانب جا رہا ہے وہاں کے شدت پسند کشمیر اور کشمیر خواتین کی پا مالی کی سر عام گفتگو کرتے ہیں۔ہم یہ تو نہیں چاہتے کہ کوئی محمد ابن قاسم الثقفی تلوار لے کر وہاں پہنچ جائے لیکن بھارت کی چیرہ دستیوں کے خلاف امة کی جانب سے آواز اٹھنی چاہئے۔انجینئر افتخار چودھری جو جو دھبنگ شخص ہیں کہا کہ بھارت بھول جائے کہ وہ کشمیر کو فلسطین بنا دے گا اس کے بارڈر پر پاکستان ہے اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے جانیں دینے کے لئے تیار ہیں اسی طرح حرمین کی جانب اٹھنے والی میلی آنکھ کو نکال دیا جائے گا۔ملاقات میں حسم محمد فیاض الجبلی نے کہا پاکستان امت مسلمہ کی ایک بڑی طاقت ہے سعودی دل وجاں سے پاکستان سے پیار کرتے ہیں۔مملکت کے سب لوگ پاکستان میں سلماتی اور امن چاہتے ہیں۔ڈاکٹر محمود مصطفی مملکت میں کانگو کے اعزازی سفیر بھی ہیں۔پائیلٹ ایسوسی ایشن اعزازی سفراء کی کونسل کے چیئر مین ہونے کے علاوہ وہ کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کے کامیاب بزنس مین خالد رشید قاری آصف بھی شامل تھے۔اس ملاقات میں پاکستانی بزنس مین خالد رشید کا تفصیلی تعارف بھی کرایا گیا۔قاری آصف اور اسرار خان نے یہ کامیاب میٹینگ کرائی۔