انگلش ٹی 20 بلاسٹ میچ میں محمد عامر کی 4 وکٹیں

Muhammad Amir

Muhammad Amir

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) انگلش ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میں پاکستانی پیسر محمد عامر نے 29 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

انگلش ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میں محمد عامر کی شاندار کارکردگی نے ایسیکس کو سسیکس کیخلاف9 رنز سے کامیابی دلا دی، لیفٹ آرم پیسر نے 29رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

ناکام سائیڈ 9 وکٹ پر 159 رنز بنا پائی، ڈیوڈ ویسی 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اس سے قبل فاتح ٹیم نے 5 وکٹ پر 168رنز اسکور کیے، ڈین لورینس نے 59 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔