’اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو سکتی‘

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس طرح حکومت تبدیل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کا اصول ہے جو اعتماد توڑتا ہے اسے ہی معافی مانگنا ہوتی ہے۔

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ ان کی، شہباز شریف کی اور مولانا فضل الرحمان کی خواہش ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں شامل ہو مگر پیپلز پارٹی نے اعتماد توڑا ہے اور جب تک اعتماد بحال نہیں ہوگا پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی جگہ نہیں ہوگی۔