ایتھوپیا میں پولیس اور مظاہرین میں خونی تصاد، ہلاکتوں کی تعداد 166 ہوگئی

Ethiopia Clashes

Ethiopia Clashes

ایتھوپیا (اصل میڈیا ڈیسک) ‏ افریقی ملک ایتھوپیا میں ایک مقبول گلوکار ھاشالو ھونڈیسا کی ہلاکت کے واقعے بعد دارالحکومت ادایس ابابا میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں اب تک 166 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ایتھوپیا کی سب سے بڑی قوم پرست جماعت اورومو کے قریبی سمجھے جانےوالےموسیقار ھاشالو کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا جس کے بعد دارالحکومت ادیس ابابا میں بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاج کے دوران نسل پرستانہ کشیدگی بھی دیکھنے میں جس نے ملک جمہوری عمل کی اصلاحات کے حوالے سے بھی شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے۔

ایتھوپیا کے علاقے اورومیا کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس گیرما گیلام نے بتایا کہ ھاشالو کے قتل کے بعد دارالحکومت میں پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں 145 شہری اور 11 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دس افراد دارالحکومت ادیس ابابا میں ہلاک ہوئے جب کہ زخمیوں کی تعداد 167 ہوگئی ہے۔ ان کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ پولیس نے جلائو گھیرائو اور تشدد کے شبے میں ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔