ایتھوپین فوجی طیارے کی سوڈان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دونوں ملکوں‌ میں‌ کشیدگی

Military

Military

سوڈان (اصل میڈیا ڈیسک) افریقی ملکوں سوڈان اور ایتھوپیا کے درمیان جاری کشیدگی کے جلو میں سوڈان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایتھوپیا کا ایک فوجی طیارہ گذشتہ روز سوڈان کی فضائی حدود میں گھس آیا۔

سوڈانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ ایتھوپیا کے فوجی طیارے کا ہمار حدود میں داخل ہونا سوڈان کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایتھوپیا کی جانب سے فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزیوں‌کے سنگین نتائج برآمد ہوں‌ گے۔

سوڈانیی وزارت خارجہ نے ایتھوپیا کی جانب سے فضائی حدود ک خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پڑوسی ملک سےمستقبل میں اس طرح کی سرگرمیوں سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا کی طرف سے بار بار ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی افریقی خطے کے امن استحکام کے لیےشدید خطرہ بن سکتی ہے۔

قبل ازیں سوڈان کے سرحدی امور سے متعلق کمیشن کے چیئرمین معاذ تنقو نے کہا تھا کہ سوڈان کی سرزمین اور اس کی سرحدوں کی بار بار ہونے والی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوڈان سنہ 1957ء کے بعد دونوں‌ملکوں‌کے درمیان طے پائے معاہدوں کی خلاف ورزیاں‌کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوڈان کی زرعی اراضی کو نقصان پہنچانا ایتھوپیا کے دیرینہ عزائم میں سے ایک ہے۔