fbpx

یورو کپ : ڈنمارک اور فن لینڈ کے درمیان میچ میں فٹبالر کو دل کا دورہ پڑ گیا

Footballer

Footballer

کوپن ہیگن (اصل میڈیا ڈیسک) یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ڈنمارک اور فن لینڈ کے درمیان میچ میں ڈنمارک کے فٹبالر کو دل کا دورہ پڑ گیا جس کے بعد میچ معطل کر دیا گیا۔

کوپن ہیگن میں ہونے والے یورو کپ کے میچ میں ڈنمارک کے کھلاڑی کرسچین ایرکسن کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ میدان میں گرپڑے جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

پہلے ہاف کے اختتام سے چند منٹ قبل یہ واقعہ پیش آیا۔ اس حوالے سے یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کے فٹ بالر کرسچین ایرکسن کی طبیعت اب بہتر ہےانہیں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔

واقعے کے بعد ڈنمارک اور فن لینڈ کے درمیان میچ معطل کردیا گیا ہے، میچ روکا گیا تو مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔