یورپ کے ساتھ تعلقات کے نئے باب کا آغاز چاہتے ہیں: ایردوآن

 Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ وہ یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز چاہتے ہیں۔

انہوں نے یورپی کمیشن کی چیئرپرسن کے ساتھ گفتگو میں مزید کہا کہ وہ ترکی کا مستقبل یورپ میں دیکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوروپی یونین میں شمولیت انقرہ کی سیاسی ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بات ہفتہ کے روز یوروپی کمیشن کی صدر عرسولا وان ڈیر لیین کے ساتھ کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن ملاقات میں کہی۔

ایردوآن نے ترکی اور یوروپی یونین کے مابین متوقع اجلاس دوبارہ شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ترک صدر نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی انقرہ کے یورپ کے ساتھ تعلقات میں ایک نیا صفحہ کھولنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے اس بات کا اشارہ کیا کہ تعلقات میں سب سے پہلا قدم ترک – یورپی معاہدے کوتازہ کرنا ہے۔ فریقین میں یہ معاہدہ 18 مارچ ، 2016 کو طے پایا تھا جس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2021 امیگریشن کے حوالے سے دونوں فریقوں کے درمیان نتیجہ خیز تعاون کا ایک موقع فراہم کرنا ہے۔