زیادہ ورزش کرنا ذہنی صحت کیلئے تباہ کن

Exercise

Exercise

طبی جریدے دی ”لانسیٹ سائیکاٹری” میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش ذہنی صحت بہتر کرنے کیساتھ ساتھ ڈپریشن سے بچانے میں مددگار ہے مگر اس کا دورانیہ اس حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔

اس حوالے سے ہفتے میں تین سے 5 بار 45 منٹ کی ورزش بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے مگر محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ اگرچہ جسمانی طور پر متحرک ہونا ذہن کیلئے فائدہ مند ہے مگر بہت زیادہ ورزش کرنا دماغی صحت کیلئے تباہ کن ہے۔

انہوں نے بتایا ورزش کا دورانیہ اس حوالے سے اہمیت رکھتا ہے اور اگر یہ وقت روزانہ 3 گھنٹے ہو تو اس سے ذہنی صحت پر بدترین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ مہینے میں 23 بار سے زیادہ یا ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ لگاتار ورزش اور ذہنی صحت کے مسائل کے درمیان تعلق موجود ہے۔

exercise and mental health

exercise and mental health